ڈاؤیونیورسٹی اسپتال میں ڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹر کا آغاز

ڈاؤیونیورسٹی اسپتال میں ڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹر کا آغاز

کراچی ( اے آئی اے ) ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں ڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹر کا آغاز کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ورلڈ فارماسسٹ ڈ ے کی مناسبت سے ڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹر کا رسمی افتتاح ڈاؤ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر کرتار ڈوانی نے کیا اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کی چیف ایگزیکٹو آفیسر عفت سوامیر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر زاہد اعظم ، منیجر فارمیسی ڈاکٹر عاصمہ حامد ، پرنسپل ڈاؤ کالج آ ف فارمیسی ڈاکٹر سنبل شمیم ، ڈاکٹر عزیز جوکھیو ، مریم فرخ اور دیگر بھی موجود تھے ڈاؤیونیورسٹی اسپتال میں قائم ہونے والا ڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹر پاکستان میں سرکاری شعبے میں قائم ہونے والا اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا پوائزن اینڈ ڈرگ انفارمیشن سینٹر ہے جہاں مستند فارماسسٹ آن لائن اور ای میل کے ذریعے اہم معلوما ت فراہم کرنے کے لیے موجود ہوں گے

About author