عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں داخلوں کا آغاز

عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں داخلوں کا آغاز

کراچی ( اے آئی اے ) عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں داخلوں کا آغاز تفصیلات کے مطابق عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تحت سال 2020 کے لئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے داخلوں کے خواہش مند طلبہ 8 اکتوبر 2020 تک داخلہ فارم آن لائن جمع کروا سکتے ہیں طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے ویب سائٹ (www.uit.edu) پر دیکھ سکتے ہیں ، بیچلرز پروگرام میں الیکٹریکل انجینئرنگ ( کمپیوٹر سسٹم ، الیکٹرانکس ، ٹیلی کمیونیکیشن ، پاور ) اور سائنسز میں کمپیوٹر سائنس اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کے شعبہ جات شامل ہیں ، داخلہ فارم کامیابی سے بھرنے والے طلبہ کے لئے ایڈمٹ کارڈز بھی آن لائن ہی موجود ہوں گے فارم جمع کروانے والے طلبہ کا داخلہ ٹیسٹ 10 اکتوبر 2020 کو این ای ڈی یورنیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد کیا جائے گا

About author