ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد ( اے آئی اے ) ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج سے پانچ روزہ ملک گیر قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پاکستان بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی اوراس میں 2 لاکھ 70 ہزار ورکرز حصہ لیں گے قومی انسداد پولیو مہم تین روز، جبکہ دو روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی پاکستان میں رواں برس پولیو کے 72 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال 147 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی سب سے زیادہ کیسز سندھ اور خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے سندھ میں 22 ، خیبرپختونخوا22 ، بلوچستان19 اور پنجاب میں 9 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے

About author