وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سیٹیزن پورٹل کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سیٹیزن پورٹل کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے آئی اے ) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سیٹیزن پورٹل کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل تک عوام کی رسائی بڑھانے کے احکامات کے بعد کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر پاکستان سیٹیزن پورٹل ویب سروس تیار کر لی گئی ہے جس کا افتتاح معاون خصوصی زلفی بخاری نے کیا پاکستان سیٹیزن پورٹل کی توسیع سے مزید 8 کروڑ پاکستان مستفید ہوسکیں گے وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سیٹزن پورٹل کے ذریعے تقریبا پانچ لاکھ افراد کی شکایات نمٹائی گئی ہیں اس حوالے سے تمام وفاقی اداروں ، صوبائی چیف سیکرٹریوں اور پولیس کے انسپکٹر جنرلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے اس سے قبل یہ سہولت 3 کروڑ 50 لاکھ پاکستانیوں کو میسر تھی وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی 8600 اداروں تک اپنی شکایات کے اندراج کے لیے رسائی مکمن ہوگی پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ کو آئندہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پورٹل ایپ پر اب تک 28 لاکھ لوگوں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے

About author