انعام غنی آئی جی پولیس پنجاب مقرر

انعام غنی آئی جی پولیس پنجاب مقرر

لاہور ( اے آئی اے ) انعام غنی آئی جی پولیس پنجاب مقرر تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے نئے سربراہ انعام غنی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے پنجاب پولیس کے نئے آئی جی انعام غنی سنٹرل پولیس آفس پہنچنے تو ایڈیشنل آئی جی ، ڈی آئی جی اور دیگر اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا پولیس کے چاق وچوبند دستے نے نئے آئی جی کو سلامی پیش کی پنجاب پولیس کی کمان سنبھالنے کے بعد آئی جی انعام غنی نے ولیس افسروں سے ملاقات کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پنجاب کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی نے ملاقات کی وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا عثمان بزدار کا ملاقات میں کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ، کوئی دباؤ قبول نہ کیا جائے ، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں ، غلط کام کیلئے کسی کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے ، عوام کو پولیس سے بہت توقعات ہیں ، پولیس کو مکمل طور پر غیر جانبدار بنانا ہے

About author