قطر میں کفالہ سسٹم ختم کر دیا گیا

قطر میں کفالہ سسٹم ختم کر دیا گیا

دوحہ ( اے آئی اے ) قطر میں کفالہ سسٹم ختم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق قطر نے لیبر قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے کفالہ سسٹم ختم کردیا نئے قانون کے تحت تارکین وطن معاہدے کے خاتمے سے پہلے نوکری تبدیل کر سکتے ہیں جس کے لیے اب انہیں اپنے آجرسے این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی نئی قانون سازی کے مطابق کم سے کم اجرت ایک ہزار قطری ریال ہوگی جو سرکاری گزٹ میں قانون کی اشاعت کے 6 ماہ بعد نافذ ہوجائے گی کم سے کم اجرت کا اطلاق تمام کارکنوں ، تمام قومیتوں اور گھریلو سمیت تمام شعبوں پرہوگا مزدوروں کیلئے مناسب رہائش اورصحت افزا کھانے کی فراہمی یقینی بنانا آجروں کی ذمہ داری ہوگی ملازمین کو خوراک ورہائش فراہم نہ کرنے پر 300 سے 500 قطری ریال الاؤنس ملے گا

About author