احساس ایمرجنسی کیش حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2020ء مقرر

احساس ایمرجنسی کیش حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2020ء مقرر

اسلام آباد ( اے آئی اے ) احساس ایمرجنسی کیش حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2020ء مقرر تفصیلات کی مطابق وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2020ء ہے اگر آپ کو اپنی اہلیت کے بارے میں نہیں معلوم تو اس پورٹل پر جا کر اپنی اہلیت معلوم کریں https://ehsaas.nadra.gov.pk/ehsaasTracking اور اہل ہونے کی صورت میں درج ذیل لنک سے رقم وصولی کے مرکز کا پتا دیکھیں اور رقم وصول کریں https://www.pass.gov.pk/Document/Downloads/Consolidat edlistof EECCampsitesBankBranches.pdf اگر آپ اہل ہیں لیکن بائیومیٹرک تصدیق نہیں ہو رہی تو احساس کی جانب سے ایسے افراد کے لیے طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے جس کے بارے میں آپ کو بینک کی نامزد برانچ سے ادائیگی کا ایس ایم ایس 8171 سے مل جائے گا جس میں بینک برانچ کا نام و پتہ اور ادائیگی کی تاریخ بھی درج ہو گی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام وفات پانے والے اہل افراد کے لواحقین اور بائیو میٹرک تصدیق جیسے مسائل کا سامنا کرنے والے مستحقین پروگرام ختم ہونے کے ایک ماہ بعد تک اپنی رقم وصول کر سکیں گے اگر والدین، خاوند یا بیوی اہل ہیں مگر وفات پا چکے ہیں تو اپنی درخواست پر مرحومہ کا نام اور شناختی کارڈ نمبر اور مرحوم/ مرحومہ کے لواحقین میں سے مجوزہ مستحق فرد کا نام اور شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور اس پتا پر ارسال کریں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت، ایف بلاک، پاک سیکرٹریٹ، اسلام آباد۔

About author