ایف بی آر نے ریٹیلرز کو 31 اگست تک پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک ہونے کی تنبیہ کر دی

ایف بی آر نے ریٹیلرز کو 31 اگست تک پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک ہونے کی تنبیہ کر دی

اسلام آباد ( اے آئی اے ) ایف بی آر نے ریٹیلرز کو 31 اگست تک پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک ہونے کی تنبیہ کر دی تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بڑے ریٹیلرز کو 31 اگست تک پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک ہونے کی تنبیہ کر دی ہے ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایک بار پھر تمام بڑے ریٹیلرز کو یا ددہانی کرائی ہے کہ پی او ایس نظام کے ساتھ منسلک ہونے کی آخری تاریخ 31 اگست 2020 ہے ایئرکنڈیشنڈ شاپنگ مالز میں ایک ہزار مربع فٹ کی دکانوں یا 12 لاکھ روپے سے زائد سالانہ بجلی بل دینے والے ریٹیلرز کیلئے پی او ایس سسٹم میں رجسٹریشن لازمی ہے بصورت دیگر آخری تاریخ گزرنے پر ایسے ریٹیلرز کو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ کیاجاسکتا ہے اور جرمانہ کی ادائیگی کے بعد مزید خلاف ورزی پر ریٹیل مرکز کو سیل کردیا جائے گا

About author