پی آئی اے نے آم برآمدات کیلئے کارگو کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا

پی آئی اے نے آم برآمدات کیلئے کارگو کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا

کراچی ( اے آئی اے ) پی آئی اے نے آم برآمدات کے لئیے کارگو کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے آم برآمدات میں مدد کیلئے کارگو کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا ہے پاکستان سے ہر سال دس ہزار میٹرک ٹن اعلیٰ معیار کے آم کی برآمد ائیرکارگو کے ذریعہ ہوتی ہے زیادہ تر آم یورپ ، امریکہ ، خلیجی ممالک اور مشرق وسطی کے خطے میں مختلف ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے ترجمان پی آئی اے کے مطابق آم کی برآمدات کے عمل کو جلد شروع کرنے اور کورونا بحران سے پیداوار کو متاثر ہونے سے بچانے کیلئے یہ فیصلہ کیا آم کی زیادہ تر برآمد ائیرکارگو کے ذریعے ہوتی ہے جس کا 50 فیصد سے زائد حصہ پی آئی اے کے پاس ہے

About author