پاکستان کے معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کرگئے

لاہور ( اے آئی اے ) پاکستان کے معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کرگئے تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کرگئے وہ کچھ عرصے سے علیل تھے انہوں نے پی ٹی وی کے معروف پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی طارق عزیز 1936 میں جالندھر میں پیدا ہوئے پاکستان قائم ہونے کے بعد خاندان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہو گئے انہوں نے ابتدائی تعلیم ساہیوال پنجاب میں حاصل کی پاکستان ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے کیرئر شروع کیا 1964 میں جب پی ٹی وی کا آغاز ہوا تو پہلے مرد اناونسر ہونے کا اعزاز بھی طارق عزیز کو حاصل ہے طارق عزیز نے کئی فلموں میں بھی کام کیا اور شاندار اداکاری پر 2 نگار ایوارڈ جیتے طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے طارق عزیز شاعر بھی تھے اور لکھاری بھی تھے ان کے کالموں کا ایک مجموعہ ’’داستان‘‘ کے نام سے اور پنجابی شاعری کا مجموعہ کلام ’’ہمزاد دا دکھ‘‘ شائع ہو چکا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں پرستار ان کی وفات پر سوگوار ہیں پاکستان کے علمی فکری حلقوں نے کہا طارق عزیز نے دہائیوں تک پی ٹی وی کے ذریعے پاکستانی عوام کو تفریح فراہم کی ہے وہ اعلی فنکارانہ صلاحیتوں کی حامل ادبی شخصیت تھے انہوں نے اپنے پروگرام کو پاکستانی عوام کی تعلیم و تربیت کا ذریعہ بنایا طارق عزیز لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے

About author