ڈاکٹر انیتا زیدی بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شعبہ صنفی امتیاز کی سربراہ مقرر

ڈاکٹر انیتا زیدی بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شعبہ صنفی امتیاز کی سربراہ مقرر

واشنگٹن ( اے آئی اے ) پاکستانی ڈاکٹر انیتا زیدی کو بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شعبہ صنفی امتیاز کی سربراہ مقرر کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف ماہر امراض اطفال ڈاکٹر انیتا زیدی بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو لیڈر شپ ٹیم کا حصہ بن گئیں جس میں کل 6 صدور شامل ہیں اس سے قبل ڈاکٹر انیتا زیدی بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں غریب ممالک میں بچوں کی ویکسی نیشن کے پروگرام کی سربراہ تھیں ڈاکٹر انیتا زیدی نے اپنی میڈیکل کی ڈگری آغا خان یونیورسٹی سے لی اور بچوں کے امراض میں ٹریننگ اور فیلو شپ ڈیوک یونیورسٹی نارتھ کیرولائنا سے مکمل کی آجکل آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں بحثیت پروفیسر خدمات سر انجام دے رہی ہیں سال 2013 میں ڈاکٹر انیتا زیدی کو کراچی کے علاقہ ریڑھی گوٹھ میں نومولود بچوں کی ہلاکتوں میں کمی کیلئے کام کرنے پر امریکا کا کیپلو چلڈرن پرائز دیا گیا تھا وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی شخصیت تھیں

About author