حسین لاکھانی ٹرسٹ کی جانب سے مریضوں کی نگہداشت کیلئے وینٹی لیٹرز کا عطیہ

حسین لاکھانی ٹرسٹ کی جانب سے مریضوں کی نگہداشت کیلئے وینٹی لیٹرز کا عطیہ

کراچی ( اے آئی اے ) حسین لاکھانی ٹرسٹ کی جانب سے مریضوں کی نگہداشت کیلئے وینٹی لیٹرز کا عطیہ تفصیلات کے مطابق حسین لاکھانی ٹرسٹ کی جانب سے کورونا وائرس کا شکار مریضوں کی نگہداشت کے لیے وینٹی لیٹرز عطیہ کیے گئے ہیں حسین لاکھانی ٹرسٹ کے چیئرمین نوید لاکھانی نے ارم لاکھانی کے ہمراہ وینٹی لیٹرز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے حوالے کیئے صوبائی وزیر صحت نے حسین لاکھانی ٹرسٹ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ حکومت اکیلے اس وبا کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے عوام اور مخیر حضرات کے تعاون سے ہی اس وبا کو شکست دی جا سکتی ہے نوید لاکھانی نے کہا کہ حسین لاکھانی ٹرسٹ پہلے بھی معاشرے کے پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کرتا رہا اور آئندہ بھی کرتا رہے گا

About author