جنرل چارلس براؤن امریکی ایئر فورس کے چیف مقرر

جنرل چارلس براؤن امریکی ایئر فورس کے چیف مقرر

واشنگٹن ( اے آئی اے ) جنرل چارلس براؤن امریکی ایئر فورس کے چیف مقرر تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ نے جنرل چارلس براؤن کو ایئر فورس کا اگلا چیف آف سٹاف مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے امریکی سینیٹ نے 98 ووٹوں کے ساتھ 57 سالہ جنرل براؤن کی تقرری کی منظوری دی ہے کسی سینیٹر نے ان کے خلاف ووٹ نہیں دیا صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا پہلے افریقی نژاد امریکی جنرل چارلس براؤن کو ایئر فورس کا سربراہ مقرر کرنے کے ان کے فیصلے کی سینیٹ نے توثیق کر دی ہے ، یہ امریکا کیلئے ایک تاریخی دن ہے جنرل چارلس براؤن امریکی فوجی تاریخ میں ایئرفورس کے پہلے سیاہ فام سروس چیف ہوں گے وہ سابق جنرل کولن پاول کے بعد جوائنٹ چیفس آف سٹاف میں بیٹھنے والے دوسرے افریقی نژاد امریکی ہیں

About author