ایئرلائن کمپنیوں کا مجموعی نقصان 84 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے  ، آئی اے ٹی اے

ایئرلائن کمپنیوں کا مجموعی نقصان 84 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے ، آئی اے ٹی اے

پیرس ( اے آئی اے ) ایئرلائن کمپنیوں کا مجموعی نقصان 84 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ( آئی اے ٹی اے ) نے کہا ہے کورونا وائرس کے باعث رواں سال عالمی ایئرلائن کمپنیوں کا مجموعی نقصان 84 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ( آئی اے ٹی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل نے صحافیوں کو بتایا کہ رواں سال ایوی ایشن انڈسٹری کو اپنی تاریخ کے سب سے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے بتایا سال 2021 میں 16 ارب ڈالر کے لگ بھگ نقصان کا امکان ہے انہوں نے مزید کہا کہ 2008 اور 2009 کے دوران عالمی مالیاتی بحران اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ایئر لائن کمپنیوں کو 31 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ( آئی اے ٹی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل نے اس امید کا اظہار کیا کہ سرحدی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایوی ایشن کی صنعت بحال ہو جائیگی اس صورتحال میں ایئر کمپنیاں ہیلتھ گائیڈ لائنز کے مطابق پروازیں شروع کرنے کیلئے تیار ہیں

About author