صارفین جعلی فون کالز پر ذاتی معلومات نہ دیں ، اسٹیٹ بینک پاکستان

صارفین جعلی فون کالز پر ذاتی معلومات نہ دیں ، اسٹیٹ بینک پاکستان

کراچی ( اے آئی اے ) اسٹیٹ بینک پاکستان نے عوام کو ایک بار پھر ہدایت کی ہے کہ جعلی فون کالز کا جواب نہ دیں ترجمان اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق یہ بات اسٹیٹ بینک کے علم میں آئی ہے کہ بددیانت عناصر خود کو اسٹیٹ بینک یا دوسرے اداروں کا اہلکار ظاہر کرکے عام لوگوں کو فون کالیں کر رہے ہیں اور ان کے ڈپازٹ اکاؤنٹس کے بارے میں ذاتی معلومات اس بہانے سے پوچھ رہے ہیں کہ کورونا وائرس کی بنا پر ملک میں اعلان کردہ ہنگامی حالت کی روشنی میں اسٹیٹ بینک ، بینکوں کے صارفین سے معلومات اکٹھی کر رہا ہے اسٹیٹ بینک کسی بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرز کی تفصیلات کبھی طلب نہیں کرتا اور بظاہر اس کی جانب سے کی جانے والی ایسی تمام کالز جعلی ہیں اور ان کا مقصد دھوکہ بازی ہے اسٹیٹ بینک پاکستان نے ان تمام واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اورعوام کو ایک بار پھر ہدایت کی ہے کہ ایسی جعلی کالز کا جواب نہ دیں اور کسی طرح کی معلومات فراہم نہ کریں، ایسی کالز کی اطلاع فوری اپنے بینک کو دیں،ان کالز کی اطلاع اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن یا ای میل پر بھی دی جاسکتی ہے

About author