عید کے تیسرے روز بینکوں کی مخصوص شاخیں کھولنے کا فیصلہ

عید کے تیسرے روز بینکوں کی مخصوص شاخیں کھولنے کا فیصلہ

کراچی ( اے آئی اے ) عید کے تیسرے روز بینکوں کی مخصوص شاخیں کھولنے کا فیصلہ اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ عید الفطر پر طویل تعطیلات کے دوران عوام کے لیے محدود بینکاری خدمات کی پوری طرح دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے کہ بینک اور مائیکرو فنانس بینک اپنی صوابدید پر پاکستان بھر میں مختلف کاروباری مراکز تجارتی مقامات وغیرہ پر بدھ 27 مئی کو اپنی منتخب برانچیں کھول سکتے ہیں اسٹیٹ بینک پاکستان کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بدھ 27 مئی کو بینکوں ، مائیکروفنانس بینکوں کی منتخب برانچیں کھلی رہیں گی واضح رہے کہ مذکورہ تاریخ پر آر ٹی جی ایس اور نفٹ (NIFT) کے ذریعے کلیئرنگ دستیاب نہیں ہوگی لہٰذا کلیئرنگ کیلئے جمعرات 28 مئی کو نفٹ ، برانچوں سے مالی دستاویزات وصول کرے گا اس مقصد کیلئے بینکوں ، مائیکروفنانس بینکوں کو چاہیے کہ وہ کام کی ہموار طور پر انجام دہی کیلئے مذکورہ تاریخ پر اپنی منتخب برانچوں میں کم سے کم ضروری عملے کی تعیناتی کو یقینی بنائیں

About author