کراچی شہر کو پانی فراہم کرنے والی لائن پھٹ گئی

کراچی شہر کو پانی فراہم کرنے والی لائن پھٹ گئی

دھابیجی ( اے آئی اے ) کراچی شہر کو پانی فراہم کرنے والی لائن پھٹ گئی تفصیلات کے مطابق بجلی منقطع ہونے سے بیک پریشرکے باعث کراچی واٹر بورڈ کی کراچی شہر کو پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطر کی لائن پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے کراچی شہر کو 215 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ہے پانی کی لائن پھٹنے کی وجہ بجلی کا بند ہوجانا بتائی جارہی ہے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2:30 بجے اچانک منقطع ہونے کے باعث بیک پریشر سے کراچی واٹر بورڈ کی کراچی شہر کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی لائن دو مقامات سے پھٹ گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کراچی واٹربورڈ کے انجینئرز اور عملہ فوری طور پر بھاری مشینری کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا اور لائن میں موجود پانی کی نکاسی کے بعد مرمت کا عمل وقت ضائع کئے بغیر شروع کردیا گیا ہے

About author