پاکستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان

پاکستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان

لاہور ( اے آئی اے ) پاکستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ ر شید احمد نے ملک بھر میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 20 مئی سے 30 ٹرینیں چلائی جائیں گی اور حالات سازگار رہے تو یکم جون سے تمام ٹرینیں بحال کردیں گے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ ر شید احمد نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ٹرینیں چلانے کی منظوری دی ہے ایس او پیز پر عملدر آمد کے حوالے سے کل تمام سٹیشنوں پر ریہرسل کی جائے گی ٹرینوں میں سواریاں آدھی کردی گئی ہیں اور کرایہ میں اضافہ نہیں کیا گیا ، عوام مسافروں کو چھوڑنے کیلئے ریلوے سٹیشن نہ آئیں ، صرف مسافر ریلوے سٹیشن آئیں اور ماسک لگا کر آئیں اور شہری ہروقت ورد جاری رکھیں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی تو ریجنل ڈویژن ہیڈ کیخلاف کارروائی کروں گا انہو ں نے کہا لوگوں نے پہلے ہی آن لائن بکنگ کرا رکھی ہے ، ریلوے میں عمر کی کوئی قید نہیں ، سب سفر کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کورونا وائرس کے باعث ٹرین آپریشن معطل ہونے سے ریلوے کو ماہانہ 5 ارب کا نقصان ہوا ، پاکستان ریلوے فیڈریشن کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے کسی صوبے سے کوئی لڑائی نہیں ، آج منگل سے تما م بڑے سٹیشنوں کا دورہ بھی کروں گا انہوں نے کہا مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے ایک گھنٹہ پہلے سٹیشن میں داخلہ کی اجازت ہوگی مسافروں کی فیملی انہیں چھوڑنے نہیں آسکتی ریلوے سٹیشن سے 200میٹر تک کاایریا غیر ضروری افراد کیلئے بند کردیا جائے گا ٹرین کے سٹاپ والے سٹیشنوں پر میڈیکل آفیسر اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے سٹاف کی تعیناتی کر دی گئی ہے ٹکٹوں کی بکنگ صرف آن لائن ہوگی جبکہ بکنگ دفاتر بند رہیں گے ، 60 فیصد کے بعد بکنگ بند کردی جائے گی مختلف سٹیشنوں پر سینی ٹائزر واک تھرو گیٹس کی تنصیب کی جائے گی واضح رہے کہ اگر کوئی مسافر ان ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار نہیں رکھے گا تو اسے پہلی دفعہ 500روپے جرمانہ ، دوسری دفعہ 1000روپے اور تیسری دفعہ اسے اگلے سٹاپ پر اتار دیا جائے گا دوران سفر تمام مسافروں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا ماسک ، سینی ٹائزر، دستانے اور صابن اپنے ہمراہ رکھیں

About author