نیشنل ڈیزاسٹر منجیمنٹ اتھارٹی کی صوبوں کو کورونا وائرس کے لئے سامان کی ترسیل جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منجیمنٹ اتھارٹی کی صوبوں کو کورونا وائرس کے لئے سامان کی ترسیل جاری

اسلام آباد ( اے آئی اے ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کی صوبوں کو کورونا وائرس کے لئے سامان کی ترسیل جاری کر دی گئی ہے ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کے مطابق کورونا وائرس کے لئے صوبوں کو سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل جاری کردی گئی ہے نیشنل ڈیزاسٹر منجیمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے ملک بھر کے اسپتالوں اور ہیلتھ ورکرز کے لیے تقسیم کیے گئے حفاظتی سامان کی تفصیلات جاری کردیں ترجمان این ڈی ایم کے مطابق آج سندھ اور گلگت بلتستان کو پانچویں کھیپ کی ترسیل مکمل ہوگئی ، سندھ کو 2 ہزار822 این۔95 ، 3ہزار136 ڈی۔95 ، اور 48 ہزار 384 کے این-95 ماسک جاری ہوئے گلگت بلتستان کو 441 این۔95 ، 490 ڈی۔95 ، اور7 ہزار560 کے این-95 ماسک جاری ہوئے جبکہ سندھ کو66 ہزار620 اورگلگت بلتستان کو 10ہزار 426 حفاظتی سوٹ ارسال کیےگئے سندھ کو61 ہزار600 اور گلگت بلتستان کو 9 ہزار 625 جوڑے سرجیکل دستانے دیئے گئے ہیں ، سندھ کو ایک لاکھ 12 ہزاراور گلگت بلتستان کو 17 ہزار 500 میڈیکل ماسک ارسال کیئے گئے ہیں ترجمان نے بتایا کہ فیس شیلڈ ، سرجیکل گاؤنز اور کیپ ، شوز کور، حفاظتی عینکیں، سینیٹائزر بھی سندھ اور گلگت بلتستان کے سامان میں شامل ہیں خیبر پختوانخوا ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کو پانچویں کھیپ پہلے ہی بھیجوا دی گئی ہے پنجاب کوسامان کے پانچویں کھیپ کی ترسیل جاری ہے عید سے پہلے تمام صوبوں کو ایک اور کھیپ جاری کر دی جائے گی

About author