سپریم کورٹ پاکستان نے ہفتے اور اتوار کو بھی تمام چھوٹی مارکیٹیں کھلی رکھنے کا حکم جاری کردیا

سپریم کورٹ پاکستان نے ہفتے اور اتوار کو بھی تمام چھوٹی مارکیٹیں کھلی رکھنے کا حکم جاری کردیا

اسلام آباد ( اے آئی اے ) سپریم کورٹ پاکستان نے ہفتے اور اتوار کو بھی تمام چھوٹی مارکیٹیں کھلی رکھنے کا حکم جاری کردیا ہے تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پاکستان نے ہفتے اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کا حکم دے دیا ہے اور عدالت نے کراچی کی تمام مارکیٹس بھی کھولنے کی ہدایت کر دی ہے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ نے کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اٹارنی جنرل خالد جاوید نے ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی رجسٹری سے دلائل دیئے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور کمشنرکراچی کو ہدایت کی کہ وہ چھوٹے دکانداروں کو کام کرنے سے نہ روکیں چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کو دوران ریمارکس دیئے کہ عید کے موقع پر ہفتہ اور اتوار کو بھی مارکیٹیں بند نہ کی جائیں جبکہ سندھ حکومت سے بڑے شاپنگ مالز کھولنے پر ہدایات فوری طلب کرلی ہے جسٹس مظہرعالم کا کہنا تھا کہ باقی مارکیٹیں کھلی ہوں گی تو شاپنگ مالز بند کرنے کا کیا جواز؟ سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ کو فوری طلب کرتے ہوئے سندھ حکومت سے بڑے شاپنگ مالزکھولنے پر ہدایات فوری مانگ لی ہے ، اےجی سندھ نے کہا حکومت آج سے شاپنگ مالز کھولنے پر غورکر رہی ہے چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ عید کے موقع پر ہفتے اور اتوار کو بھی مارکیٹیں بند نہ کی جائیں اور چھوٹےدکانداروں کو کام کرنےدیں کمشنر کراچی عدالت کو بتایا کہ کچھ مارکیٹس کو ایس او پی پر عمل نہ کرنے پر سیل کیا ہے ، جسٹس گلزار کا کہا انہیں ڈرانے کے بجائے سمجھائیں ، کراچی کی تمام مارکیٹیںکھول دیں، مارکیٹس میں چھوٹے طبقے کا کاروبار ہے چیف جسٹس نے ریمارکس میں مزید کہاکہ عید پر رش بڑھ جاتا ہے، آپ نئے کپڑے نہیں پہننا چاہتے لیکن دوسرے لینا چاہتے ہیں، بہت سے گھرانے صرف عید پر ہی نئے کپڑے پہنتے ہیں چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا کراچی میں چند مالز کے علاوہ تمام مارکیٹس کھلی ہیں، جو دکانیں سیل کی گئیں انہیں بھی کھول دیں ، وزارت قومی صحت کی رپورٹ اہمیت کی حامل ہے چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کومارکیٹس کھولنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زینب مارکیٹ میں غریب لوگ آتےہیں ، زینب مارکیٹ میں لوگوں کوایس او پیزعمل کرائیں، ایس او پیز پر عمل کرانا ہےآپ نے لوگوں کو مارنا یا ڈرانانہیں ہے

About author