دکانداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ گاہکوں سے ایس او پیز پر عمل کروائیں ، کمشنر کراچی

دکانداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ گاہکوں سے ایس او پیز پر عمل کروائیں ، کمشنر کراچی

کراچی ( اے آئی اے ) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کیے گئے ایس او پیز پر گاہکوں سے عمل درآمد کروانا دکانداروں کی ذمہ داری ہے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اپنے ایک بیان میں دکانداروں اور گاہکوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکانیں کھولنے کی اجازت ایس او پیز پر عمل کرنے سے مشروط ہے ، کسی گاہک کو ماسک کے بغیر دکان میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے اور یہ دکانداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ گاہکوں سے ایس او پیز پر عمل کروائیں کورونا سے بچاؤ کے لیے دکان میں کام کرنے والوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں اور ہر 3 -4 گھنٹے بعد دکان کو اسپرے کر کے ڈس انفیکٹ کرتے رہیں اور زیادہ گاہک آنے کی صورت میں گاہکوں کے درمیان فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے دائرے بنائیں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں دکان یا مارکیٹ سیل ہوسکتی ہے

About author