کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پروازوں پر پابندی کی مدت میں مزید توسیع

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پروازوں پر پابندی کی مدت میں مزید توسیع

اسلام آباد ( اے آئی اے ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پروازوں پر پابندی کی مدت میں مزید توسیع کر دی گئی غیر ملکی پروازوں پر 15مئی ، اندرون ملک پروازوں پر 13 مئی تک پابندی ہوگی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں تمام بین الاقوامی پروازوں کی 15 مئی جبکہ اندرون ملک پروازوں کی مدت پر پابندی میں 13 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے جس کا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، وفاقی کابینہ کے گذشتہ اجلاس میں ملکی و غیر ملکی پروازوں پر سے پابندی اٹھانے کے سلسلے میں سفارشات پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 9 مئی سے بڑھا کر15 مئی کی جائے تاہم خصوصی ڈپلو میٹک پروازوں ، ایئر ایمبولینس ،کمرشل کارگو اور طبی سامان لانے والی پروازوں کو وزارت دفاع کی طرف سے اجازت دی جا ئے گی

About author