کورونا وائرس  کی وجہ سے پاکستانی آئل ریفائنریوں کو 26 ارب کا نقصان

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی آئل ریفائنریوں کو 26 ارب کا نقصان

اسلام آباد ( اے آئی اے ) کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی آئل ریفائنریوں کو 26 ارب کا نقصان تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پانچوں آئل ریفائنریوں نیشنل آئل ریفائنری ( این آر ایل ) ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ ( پی آر ایل ) ، اٹک ریفائنری ( اے آر ایل ) ، بائیکو پٹرولیم ( بائیکو ) اور پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ ( پارکو ) کو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کرنے کی وجہ سے انوینٹری نقصانات کی مد میں 26 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومتی اور نجی آئل ریفائنریوں نے حکومت پاکستان سے آئندہ 6 ماہ کیلئے پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی وصولی موخرکرنے کی درخواست کی ہے ایک رپورٹ کے مطابق نیشنل آئل ریفائنری کو 4.26 ارب روپے ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو 2.70 ارب روپے ، اٹک ریفائنری کو 7.75 ارب روپے ، بائیکو پٹرولیم کو 4.35 ارب روپے اور پارکو آئل ریفائنری کو 6.52 ارب روپے نقصان ہوا ہے

About author