نئے رہائشی منصوبوں میں شجر کاری لازمی قرار , وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

نئے رہائشی منصوبوں میں شجر کاری لازمی قرار , وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

کراچی ( اے آئی اے ) نئے رہائشی منصوبوں میں شجر کاری لازمی قرار دے دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات و جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے گذشتہ روز بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام نئے اور زیر تعمیر منصوبوں میں شجرکاری کی جگہ لازمی مخصوص کرنا ہوگی ورنہ پروجیکٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تما م نئے منصوبوں میں شجرکاری کو یقینی بنائے گی اس موقع پر تیمر کے درختوں کی مسلسل کٹائی کو روکنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ صوبائی وزیر بلدیات و جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے درختوں کی کٹائی پر فوری کاروائی اور مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی ہے اجلاس میں سیکریڑی بلدیات روشن شیخ ، ایس بی سی اے کے ڈی جی ظفر عباس ، ڈی جی کے ڈی اے اور میونسپل کمشنر ڈائریکڑ سیف الرحمن ، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ اسد اللہ خان ، ڈی جی لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی خالق لغاری ، پروجیکٹ ڈائریکڑ ملیر ایکسپرس وے نیاز سومرو اور نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کے صدر و ماہر ماحولیات محمد نعیم قریشی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر روشن شیخ نے کہا کہ کراچی میں پارکوں کی حالت کو بہتر کرنے کیلئے این جی اوز کیلئے شجر کاری کیلئے کچھ علاقہ مختص کرنا ہوگا

About author