کراچی میں سردی کی لہر 20 سے 22 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں سردی کی لہر 20 سے 22 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں سردی کی لہر 20 سے 22 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی لہر بیس سے بائیس جنوری تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی ہے کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش دینے والا سلسلہ شمالی علاقوں کی جانب منتقل ہوگیا ہے فی الحال شہر میں بارش کا امکان کوئی نہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ 15 اور17 جنوری کی رات کو شہر کا درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جب کہ سردی کی یہ لہر 22 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ریکارڈ کیا گیا شہر کا موسم دن کے وقت خشک رات کے وقت سرد رہنے کی توقع ہے کراچی میں درجہ حرارت کم سے کم 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

About author