خالد مقبول صدیقی نے وفاقی کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا

خالد مقبول صدیقی نے وفاقی کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا

کراچی ( اے آئی اے ) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم پاکستان ) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا ہے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہر مشکل مرحلے میں ساتھ دینے کا وعدہ پورا کیا ہے اور آئندہ بھی پورا کریں گے تاہم میرے وزارت میں بیٹھنے سے کراچی کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان میں جمہوریت کے استحکام ، میرٹ کے قیام ، انصاف اور سندھ کے شہری علاقوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے 2 معاہدے ہوئے تھے ، ایک معاہدہ بہادرآباد اور دوسرا بنی گالہ میں ہوا ، جہانگیر ترین بھی ان مواقع پر موجود رہے ، ہر مشکل موقع پر حکومت کا ساتھ دیا لیکن سندھ کے شہری علاقوں سے ناانصافی کی جا رہی ہے ہزاروں ارب دینے والے شہر کو ایک ارب نہیں دیا جا رہا ، گذشتہ دنوں کہیں اور سے بھی وزارتوں کی بات ہوئی تھی ، آج کے اعلان کا اس پیشکش سے کوئی تعلق نہیں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ‘میرے لیے ایسی صورت حال میں وزارت میں بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے کہ حکومت میں بیٹھے رہیں اور سندھ کے شہری علاقوں کے عوام انہی مشکلات کا سامنا کرتے رہیں جن کا وہ ہمارے حکومت میں آنے سے قبل سامنا کر رہے تھے

About author