لاہور ہائیکورٹ نے منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ( اے آئی اے ) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے عدالت نے رانا ثنااللہ کو 10 ، 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے جسٹس چودھری مشتاق نے محفوظ فیصلہ سنایا مسلم لیگی رانا ثنا اللہ یکم جولائی کو گرفتار ہوئے اور اے این ایف نے انہیں ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا ، اے این ایف نے لیگی رہنما کی پہلی پیشی پر ہی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے رانا ثنا اللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا رانا ثنا اللہ کے خلاف اے این ایف حکام نے 23 جولائی کو ٹرائل کورٹ میں چالان جمع کرایا، 9 نومبر کو رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست لاہور کی ٹرائل کورٹ نے مسترد کی، 3 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی جو 4 اکتوبر کو واپس لے لی گئی ، دسمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر کی گئی جس پر 23 دسمبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا اور آج لاہور ہائیکورٹ نے منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے

About author