جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ( اے آئی اے ) جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں سادہ و پروقار تقریب ہوئی جس میں جسٹس گلزار احمد نے پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے صدر مملکت عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا ، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور صدر مملکت عارف علوی نے دستاویز پر دستخط کئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ، تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ہے تقریب میں قومی ترانے کی دھن بجائی گئی ، قومی ترانے کے احترام میں جسٹس گلزار احمد ، صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام اعلٰی شخصیات کھڑی رہیں جسٹس گلزار احمد نے گریجویشن گورنمنٹ نیشنل کالج کراچی اور ایل ایل بی ، ایس ایم لا کالج کراچی سے کیا۔ جسٹس گلزار احمد 27 اگست 2002ء کو سندھ ہائیکورٹ جبکہ 16 نومبر 2011ء کو سپریم کورٹ کے جج بنے جسٹس گلزار احمد 2 سال ایک ماہ اور دس دن تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے اس سے قبل جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 11 ماہ 2 دن چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پہ فائز رہے ہیں

About author