خصوصی عدالت نے سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا

خصوصی عدالت نے سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ( اے آئی اے ) خصوصی عدالت نے سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت انہیں سزائے موت دینے کا حکم دے دیا ہے وفاقی دارالحکومت میں موجود خصوصی عدالت میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس وقاراحمد سیٹھ کی سربراہی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبر اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی ، عدالت میں سماعت کے بعد 3 رکنی بینچ نے 2 ایک کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے جنرل (ر) پرویز مشرف کو غداری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں سزائے موت کا حکم دے دیا واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف اس وقت دبئی میں ہیں ، جہاں ان کی طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا

About author