پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میدان جنگ بن گیا ، پولیس گاڑی بھی نذر آتش

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میدان جنگ بن گیا ، پولیس گاڑی بھی نذر آتش

لاہور ( اے آئی اے ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میدان جنگ بن گیا تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر لاہور کے وکلا کے خلاف پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے پر لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینکڑوں وکلا سراپا احتجاج بن گئے انہوں نے ایوان عدل سے پی آئی سی تک پیدل احتجاجی ریلی نکالی جس میں خواتین وکلا کی بڑی تعداد بھی شامل تھی وکلا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹروں کے خلاف مختلف نعرے درج تھے کلا نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ینگ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال پر دھاوا بول دیا اس موقع پر سینکڑوں وکلا ہسپتال کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے وکلا کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئ جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے وکلا نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان بھی موجود تھے پولیس نے متعدد وکلا کو گرفتار کرلیا ہے پولیس کارروائی کے جواب میں وکلا نے ہسپتال کے اندر پتھراﺅ شروع کر دیا اور پولیس کی ایک گاڑی کو آگ لگا دی وکلا پولیس کی جانب سے لگائی جانے والی تمام رکاوٹیں ہٹا کر ہسپتال میں داخل ہو گئے اور ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ہسپتال کے اندر احاطہ میں دھرنا دے دیا اور جیل روڈ پر ٹریفک بند کردی جس کے باعث علاج معالجہ کے سلسلے میں آئے ہوئے مریض ہسپتال میں محبوس ہو کر رہ گئے ہیں اس ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی وکلا اور ڈاکٹروں کے درمیان لڑائی میں شدت آنے سے مریضوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے

About author