سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ادارے چلانے والوں کو انتباہ

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ادارے چلانے والوں کو انتباہ

کراچی ( اے آئی اے ) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ادارے چلانے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ اپنی ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ ( اداروں ) کو لازمی رجسٹرڈ کروالیں تفصیلا ت کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ( ایس ایچ سی سی ) نے ایکٹ 2013 کے قانون کے تحت سندھ بھر میں صحت کی سہولیات دینے والے اداروں اور افراد کو مطلع کیا ہے کہ وہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے اپنی ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ کی لازمی رجسٹریشن کروالیں ، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق دفعہ 14(1) ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ ( بہ معنی اسپتال ، ڈائیگنوسٹک سینٹرز ، میڈیکل کلینک ، نرسنگ ہوم ، میٹرنٹی ہوم ، ڈینٹل کلینک ، ہومیو پیتھک کلینک ، طب کلینک ، ایکوپنکچر ، فزیو تھراپی کلینک ، فارمیسی یا علاج کا کوئی دیگر سسٹم ) اس ایکٹ کے تحت جاری کردہ لائسنس کی شرائط وضوابط کے بغیر کام نہیں کر سکتا۔ ہے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹریشن نہ کروانے اور لائسنس نہ حاصل کرنے کی صورت میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ ( قانون ) 2013 لاگو ہوجائے گا اور اس کے تحت کارروائی کی جائے گی ، کارروائی میں 5 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے مزید معلومات کیلئے کمیشن کی ویب سائٹ www.shcc.org.pk پر وزٹ کیا جاسکتا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف لائسنسگ اینڈ ایکریڈیٹیشن کے نوٹس کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2013 کے تحت قائم شدہ ہے اسے سندھ میں ہیلتھ کیئر سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے اختیارات تضویض کئے گئے ہیں

About author