حکومت پاکستان نے ٹیکسٹائل پالیسی بنانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی

حکومت پاکستان نے ٹیکسٹائل پالیسی بنانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی

کراچی ( اے آئی اے ) حکومت پاکستان نے ٹیکسٹائل پالیسی بنانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے برآمدات میں فروغ کی غرض سے 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی 2019-24 کی تشکیل کیلئے 17 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے سابق وفاقی وزیرخزانہ سلمان شاہ کو ٹاسک فورس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جو ٹاسک فورس کے ارکان میں بھی شامل ہیں جبکه ٹاسک فورس میں ایک نمائندہ ٹیکسٹائل ڈویژن سے لیا جائے گا اور بقیہ 15 ارکان نجی شعبے سے لیئے گئے ہیں وزارت تجارت و ٹیکسٹائل ( ٹیکسٹائل ڈویژن ) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کے بڑے اور تجربہ کار برآمد کنندگان کوٹاسک فورس کے ارکان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کوگزٹ آف پاکستان کی اگلی اشاعت پارٹ ون میں شائع کرنے کے لیئے بھیج دیا گیا ہے ٹاسک فورس میں ویلیو ایڈڈ سیکٹر کے لیڈر پاکستان ٹیکسٹائل فورم کے چیئرمین جاوید بلوانی , شاہد سورتی سورتی انٹرپرائزز , شبیر احمد فیروز 1888 لمیٹڈ , میاں احسان یو ایس اپیرل , ظفر اقبال سرور سی ای او زیڈ آئی ایس ٹیکسٹائلز فیصل آباد , احسن بشیر سورج کاٹن ملز , شاہد عبداﷲ سفائر ٹیکسٹائل ملز , نوید احمد انڈس ٹیکسٹائلز , عامر فیاض کوہ نور ملز , احمد کمال سی ای او کمال گروپ , خرم صداقت ٹیکسٹائلز , شہزاد سلیم اصغر اسٹائل ٹیکسٹائلز , مصدق ذوالقرنین انٹرلوپ اور شاہد نذیر احمد مسعود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور بشیر علی محمد چیئرمین و سی ای او گل احمد ٹیکسٹائلز شامل ہیں

About author